عفت عمر اور علی گل پیر کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور کے سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمان نے عفت عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت نے علی گل پیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔
گلوکار علی ظفر نے میشا شفیع کے ہراساں کرنے کے الزامات کے تناظر میں عفت عمر اور علی گل پیر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
اس حوالے سے عفت عمر کی ایک چیٹ بھی منظرعام پر آئی ہے۔
عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کیا ہے اور شریک ملزمہ لینا غنی ، فریحہ ایوب ، فیضان رضا اور حسیم زمان کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواستیں خارج کر دی ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ایف آئی اے کے مطابق میشا شفیع اور عفت عمر نے علی ظفر کے خلاف ٹوئٹر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے گزشتہ سال علی ظفر کی شکایت پر مقدمہ درج کیا تھا۔ اس نے میشا شفیع ، لینا غنی ، عفت عمر ، فریحہ ایوب ، فیضان رضا ، حسیم زمان ، علی گل پیر اور ماہم جاوید پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مربوط بدنامی کی مہم چلانے کا الزام لگایا تھا۔
Comments are closed on this story.