ٹی 20ورلڈکپ کیلئے ٹیم کا انتخاب، شاہد آفریدی کی سلیکشن کمیٹی پر تنقید
واشنگٹن :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹی 20ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے انتخاب پر سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
شاہد آفریدی نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے منتخب ٹیم حیران کن ہے، 2 سے 3 کھلاڑیوں کا نہ ہونا اور کچھ کھلاڑیوں کا ہونا ضروری تھا، ٹیم کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی کا بڑا کردار ہوتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اُ مید ہے رمیز راجہ کے آنے سے کچھ بہتری آئے گی کیونکہ وہ ایک عرصے سے کرکٹ کے قریب ہیں لیکن کام رمیز بھائی نے نہیں ان کی ٹیم نے کرنا ہے اس لےو رمیز بھائی کو مشورہ ہے مخلص اور پیشہ ور لوگوں کو قریب کریں۔
اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ اگر آپ کو بورڈ نے کوئی پیشکش کی تو قبول کریں گے؟ اس پر شاہد آفریدی نے کہا کہ ابھی فلاحی کاموں میں مصروف ہوں آگے کی آگے دیکھیں گے۔
Comments are closed on this story.