Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طالبان کاافغان خواتین کرکٹ ٹیم پر پابندی کا فیصلہ

طالبان نے افغان خواتین کرکٹ ٹیم پر بھی پابندی کا فیصلہ کر لیا ...
شائع 09 ستمبر 2021 09:19am

طالبان نے افغان خواتین کرکٹ ٹیم پر بھی پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان رہنماء احمد اللہ وقاص کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے ہر قسم کے کھیل پر پابندی ہو گی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغان خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے، افغانستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر کھیل پر منفی اثرات پڑیں گے۔ خواتین کو اجازت نہ دینے کا معاملہ آئندہ اجلاس میں زیربحث آئے گا۔

kabul

Ban

Taliban