Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان

ممبئی :بھارت نے رواں سال کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ 2021...
شائع 09 ستمبر 2021 09:07am

ممبئی :بھارت نے رواں سال کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ 2021 کیلئے15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ روہت شرما نائب کپتان ہوں گے ۔

بھارتی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما،کے ایل راہول ، سوریا کمار یادیو، وکٹ کیپر ریشبھ پنٹ،ایشان کشن ،ہاردک پانڈیا،راویندرا جڈیجا،راہول چاہر، راوی ایشون ، اکشر پٹیل ،ورون سی ،جسپریت بمراہ ،بھوونیشور کمار اور محمد شامی شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ 3 ریزور پلیئرز شریاس ایئر ،دیپک چاہر اور شار دل ٹھاکربھی شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندراسنگھ دھونی بھی بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں مگر وہ بحیثیت کھلاڑی نہیں بلکہ بھارتی ٹیم کے مینٹور کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ شائقین دھونی کا بحیثیت مینٹور ٹیم کے ساتھ ہونے پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کا آغاز 17 اکتوبر سے یو اے ای میں ہوگا جبکہ بھارت اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو پاکستان کیخلاف کھیلے گا۔

ICC

T20 World Cup

mumbai