Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بانیِ طالبان ملّا عمر کے بیٹے مولوی یعقوب کی تصویر منظر عام پر

افغان طالبان کے بانی ملّا عمر کے بیٹے مولوی یعقوب کی تصویر منظرِ...
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2021 09:13am
تصویر طالبان رہنما احمد اللہ متقی  کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے
تصویر طالبان رہنما احمد اللہ متقی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے

افغان طالبان کے بانی ملّا عمر کے بیٹے مولوی یعقوب کی تصویر منظرِ عام پر آگئی۔ مولوی محمد یعقوب مجاہد کی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی یہ تصویر طالبان کی جانب سے خود جاری کی گئی ہے۔ جو ​طالبان رہنما احمد اللہ متقی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے۔

اس تصویر میں مولوی یعقوب اپنے طالبان ساتھیوں کے ہمراہ موجود ہیں۔

مولوی یعقوب کو طالبان کابینہ میں عبوری وزیر دفاع کا عہدہ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ وہ عسکری آپریشنز کے سربراہ بھی ہیں۔

خیال رہے کہ سراج الدین حقانی اور مولوی محمد یعقوب اب تک منظر عام سے غائب تھے۔

ان دونوں طالبان رہنماؤں کی سیکیورٹی کا اس قدر خیال رکھا جاتا تھا کہ امریکا سمیت دنیا کے تمام خفیہ اداروں کے پاس ان کی کوئی حالیہ شناخت یا تصویر تک نہیں تھی۔

مولوی یعقوب اور سراج الدین حقانی کو طالبان میں بہت قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

مولوی یعقوب کے علاوہ احمداللہ متقی نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کی حالیہ تصویر بھی جاری کی ہے۔

خیال رہے کہ طالبان نے اپنی عبوری حکومت کا اعلان کر دیا ہے جس میں ملا محمد حسن اخوند کو افغانستان کا عبوری وزیراعظم جبکہ ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی کو نائب وزرائے اعظم کے عہدے دیئے گئے ہیں۔

afghan taliban

Mullah Mohammad Yaqoob