Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت کا خواتین کوملکیتی حقوق،جائیداد کا قبضہ دیکربااختیار بنانے کی ضرورت پرزور

صدرڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کو ملکیتی حقوق اور جائیداد کا قبضہ...
شائع 09 ستمبر 2021 01:39am

صدرڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کو ملکیتی حقوق اور جائیداد کا قبضہ دے کر انہیں بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں خواتین کے جائیداد کے حقوق پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو ملکیتی حقوق دیے ہیں مگر بدقسمتی سے ملک کے کچھ علاقوں میں ان کو ان حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔

اجلاس کو خواتین کے ملکیتی حقوق کے قانون کے نفاذ کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو وفاقی حکومت نے سال 2020 میں پنجاب حکومت نے 2021 میں اور خیبرپختونخوا کی حکومت نے 2019 میں منظور کیا تھا۔

صدر نے امیدظاہر کی کہ ان قوانین کا نفاذ خواتین کو بااختیاربنائے گا اور انہیں مالی خودمختاری دے گا۔

انہوں نے خواتین کے ملکیتی حقوق اور جائیداد کے قبضے کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے ان قوانین کے نفاذ کیلئے وفاقی اور صوبائی محتسب کے اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اجلاس میں خواتین کے ملکیتی حقوق کے تحفظ میں محتسب کے کردار کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کیساتھ ساتھ علماء کے ذریعے لوگوں میں ایک آگاہی مہم شروع کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیاگیا۔

ریڈیو پاکستان

President

Arif Alvi