Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان کی نئی حکومت کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے کےلئے تیار ہیں: چین

چین کا کہنا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کے ساتھ رابطے برقرار...
شائع 08 ستمبر 2021 06:57pm

چین کا کہنا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے کےلئے تیار ہیں.

ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وین بن نے روزانہ کی بریفنگ میں کہاافغانستان کی خودمختاری، آزادی، سالمیت کا احترام کرتےہیں۔افغانستان کی نئی حکومت اور رہنماؤں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھنے کےلئے تیار ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا ہم امید کرتے ہیں نئے افغان حکام تمام دھڑوں کے افراد کی بات سنیں گے اور اپنے لوگوں کی امنگوں اور بین عالمی برادری کی امیدوں پر پورا اتریں گے.

قبل ازیں ترجمان محکمہ خارجہ نے طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا طالبان کو ان کی باتوں سے نہیں، ان کے اقدامات سے پرکھیں گے

china

Taliban

Interim Government