Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز کے وکیل نے کیس کی پیروی سے معذرت کرلی

اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدرمریم نواز...
شائع 08 ستمبر 2021 02:06pm

اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدرمریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے وکیل امجد پرویز نے کیس کی پیروی سے معذرت کرلی۔

ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر کیس میں نیا موڑ سامنے آ گیا، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے وکیل امجد پرویز نے کیس کی مزید پیروی سے معذرت کرلی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی سزا کخلا ف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر عدالت میں پیش ہوئےلیکن ان کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

روسٹرم پر آ کر مریم نواز نے کہا کہ میرے وکیل امجد پرویز نے کیس کی مزید پیروی سے معذرت کرلی ہے ، کیس کو میرٹ پر جانے سے پہلے اور حقائق بھی سامنے لانا چاہتی ہوں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جب تک امجد پرویز خود وکالت نامہ واپس نہیں لیتے ہمارے لئے وکیل ہیں،آپ کا حق ہے جسے بھی نیا وکیل کریں اور یہ بھی آ پ کا حق ہے جو بھی نئی درخواست دائر کریں یا حقائق سامنے لائیں،آئندہ سماعت پر آپ کے وکیل پیش ہو کر وکالت نامہ واپس لے سکتے ہیں۔

مریم نواز نے استدعا کی کیس سے متعلق حقائق پر مشتمل درخواست تیار کرنے کیلئے وقت چاہیے، جس پر جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ آپ کو تیار ی کلئے کتنا وقت چاہیئے؟۔

مریم نواز نے بتایا کہ مجھے ایک ماہ کا وقت چاہیئے،جس پرجسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آدھا سنا ہوا کیس ہے اور ابھی کسی نے وکالت نامہ واپس نہیں لیا اس لئے اتنے وقت کلئےق مؤخر نہیں کرسکتے۔

بعدازاں اسلام آبا د ہائیکورٹ نے مریم نواز کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں دوسرا وکیل کرنے کے ہ 23 ستمبر تک مہلت دے دی اور اپیلوں پر مزید سماعت ملتوی کردی۔

IHC

Maryam Nawaz

اسلام آباد

Captain Safdar

Justice Mohsin Akhter Kiyani

Justice Amir Farooq

Avenfield Reference