Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاسٹ سین: واٹس ایپ میں زبردست پرائیویسی فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ کے بظاہر عام سے فیچر "لاسٹ سین اسٹیٹس" میں آپ کی...
شائع 08 ستمبر 2021 11:00am
سائنس

واٹس ایپ کے بظاہر عام سے فیچر "لاسٹ سین اسٹیٹس" میں آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی کمزوری پوشیدہ ہے۔

کون کہہ سکتا ہے کہ واٹس ایپ کسی بھی فرد کے لیے آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مددگار ایپلی کیشن ثابت ہوسکتی ہے اور جانا جاسکتا ہے کہ آپ کب سوئے، کب جاگے اور کتنا سوتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔

تاہم، اب ا کمزوری کو کچھ حد تک دور کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے مخصوص کانٹیکٹس کے لیے لاسٹ سین کو ہائیڈ کرنے کے فیچر کو جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

واٹس ایپ اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ "WABetaInfo" کے مطابق فیس بک کی زیرملکیت کمپنی کی جانب سے اس نئے فیچر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا۔

تصوریر بزریعہ ڈبلیو اے بیٹا انفو
تصوریر بزریعہ ڈبلیو اے بیٹا انفو

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہوگا اور اسی طرح کا آپشن پروفائل فوٹو اور About کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔

اس وقت واٹس ایپ کی جانب سے لاسٹ سین، پروفائل فوٹ اور آبہئت کے لیے 3 پرائیویسی آپشنز Everyone، My Contacts اور Nobody فراہم کیے گئے ہیں۔

مگر بہت جلد ان میں چوتھے آپشن My contacts except کو بھی آپ دیکھ سکیں گے۔

اس سے آپ کو یہ سہولت حاصل ہوجائے گی کہ مخصوص افراد کو لاسٹ سین ، پروفائل فوٹو یا واٹس ایپ پر پرسنل انفو کو دیکھنے سے روک دیں۔

یہ نیا پرائیویسی فیچر واٹس ایپ کے آئی او ایس کے تازہ ترین بیٹا ورژن میں دیکھا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ پہلے آئی فونز کے لیے دستیاب ہوگا جس کے بعد یہ اینڈرائیڈ صارفین تک پہنچے گا۔

WhatsApp

Privacy Policy