Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی طلاق ہوگئی

ممبئی:بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور ان کی اہلیہ عائشہ مکھرجی نے...
شائع 08 ستمبر 2021 09:20am

ممبئی:بھارتی کرکٹر شیکھر دھون اور ان کی اہلیہ عائشہ مکھرجی نے راہیں جدا کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیکھر دھون کی اہلیہ عائشہ مکھرجی نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں طلاق کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی بیوی نے نو سالہ شادی کے بعد طلاق کا اعلان کیا ہے۔

باکسر عائشہ مکھرجی نے لکھا کہ وہ طلاق کو اس وقت تک ایک گندا لفظ سمجھتی رہیں جب تک انہیں دو بار طلاق نہیں ہوگئی۔

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی بیوی نے نو سالہ شادی کے بعد طلاق کا اعلان کیا ہے۔

باکسر عائشہ مکھرجی نے لکھا کہ وہ طلاق کو اس وقت تک ایک گندا لفظ سمجھتی رہیں جب تک انہیں دو بار طلاق نہیں ہوگئی۔

واضح رہے کہ عائشہ مکھرجی اور شکھر دھون کی شادی 2012 میں ہوئی تھی،کرکٹر شکھر دھون اور باکسر عائشہ مکھرجی کا ایک بیٹا ہے۔

اس سے قبل عائشہ کی آسٹریلیا میں ایک کاروباری شخصیت سے شادی ہوئی تھی جس سے ان کی دو بیٹیاں پیدا ہوئی تھیں۔

عائشہ نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد شیکھر دھون سے شادی کی تھی۔

Divorce

mumbai