Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طالبان کا افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے رپورٹروں کو بتایا کہ افغانستان کی عبوری حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن اخند ہوں گے جبکہ ملا عبدالغنی برادر نائب صدر ہوں گے.
شائع 07 ستمبر 2021 08:22pm

طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان کردیا.

بی بی سی کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے رپورٹروں کو بتایا کہ افغانستان کی عبوری حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن اخند ہوں گے جبکہ طالبان کے شریک بانی ملا عبدالغنی برادر نائب صدر ہوں گے.

ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں ہمارے ملک کے لوگ نئی حکومت کا انتظار کررہے ہیں.

حقانی نیٹورک کے سربراہ سراج الدین حقانی قائم مقام وزیر داخلہ ہوں گے.

حقانی نیٹور کو امریکا کی جانب سے دہشتگرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے.

دیگر تعیناتیوں میں ملا یعقوب کی قائم مقام وزیر دفاع، عامر خان متقی کی قائم وزیر خارجہ اور ملا عبدالسلام حنفی کی نائب ڈپٹی شامل ہیں.

Taliban

Mullah Mohammad Yaqoob

Mullah Baradar

Mullah Hasan Akhund

Interim Government