Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کابل میں احتجاج، پاکستان مخالف نعرے بازی

کابل میں پاکستانی سفارتخانےکے باہر مظاہرہ کیا گیا جس میں...
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2021 06:35pm

کابل میں پاکستانی سفارتخانےکے باہر مظاہرہ کیا گیا جس میں پاکستان اور طالبان مخالف نعرے لگائے گئے.

کابل میں موجود صحافیوں نے مبینہ طور پر پاکستانی سفارتخانےکے باہر کیے جانے والے مظاہرے کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کیں.

بی بی سی کے نمائندے سکندر کِرمانی نے آج (منگل) کو ایک ٹویٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا 1000 کے قریب مرد و خواتین موجود ہیں. پاکستان کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں، الزام عائد کررہے ہیں کہ انہوں نے نے پنجشیر میں طالبان کی مدد کی. کئی آئی ایس آئی سربراہ کا ذکر کررہے ہیں. کچھ خواتین کے حقوق کا مطالبہ کررہے ہیں. طالبان جنگجو بھی موقع پر موجود ہیں.

موبی گروپ کے ڈائریکٹر سعد محسنی نے بھی احتجاج کی ویڈیو شیئر کی.

آمج نیوز کے ادتیا راج کول نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پاکستان اور طالبان مخالف نعرے لگائے جارہے ہیں.

تولو نیوز کی صحافی زہرہ رحیمی نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ کابل میں ہونے والے احتجاج کو کوور کرنے پر طالبان نے صحافیوں اور کیمرا مینز کو حراست میں لے لیا ہے.

kabul