Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'شریف خاندان کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں'

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں شریف خاندان کا سیاست میں...
شائع 07 ستمبر 2021 05:31pm

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں شریف خاندان کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں.مریم نواز اور بلاول بھٹو صرف دھاندلی سے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔

وفاقی کابینہ کےاجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابی اصلاحات نہیں چاہتیں، نواز شریف یا آصف علی زرداری نے کبھی اصلاحات کی بات نہیں کی۔ اپوزیشن کو اصلاحات پر راضی کرنے کی ہر ممکن کوشش کی،پی ٹی آئی واحدجماعت ہےجوانتخابی اصلاحات کی بات کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ن لیگ ایک باربھی دھاندلی کےبغیرالیکشن نہیں جیتی.ن لیگ کی سیاست اپنےخلاف عدالتی فیصلوں کےالتوا تک محدود ہوچکی ہے۔ اگرالیکشن شفاف ہوجائیں تو شریف فیملی کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے.اپوزیشن کواصلاحات کےلئےتجاویزدینےمیں کوئی دلچسپی نہیں. اس سےزیادہ نااہل اورنالائق اپوزیشن پاکستانی تاریخ میں نہیں دیکھی۔

وزیراطلاعات نے کہا پالیسی سیاسی حکومت دیتی ہے.پاکستان کےزیادہ تررہنماؤں کوٹیکنالوجی کی اےبی سی کابھی نہیں پتا.جدید ٹیکنالوجی نہیں لائیں گے تو پیچھےرہ جائیں گے۔

federal cabinet

fawad chaudhry

Federal Information Minister