Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کا آپریشن کامیاب

کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کا آپریشن کامیاب ہوگیا،...
شائع 07 ستمبر 2021 02:05pm

کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کا آپریشن کامیاب ہوگیا، بحری جہاز ہونگ ٹونگ 77 کو طویل آپریشن کے بعد نکال لیا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحری جہاز 2ہزار میٹر سے زائد سمندر کے اندر چلا گیا ہے،2 ٹگ بوٹس اور کرین شپ کی مدد سے جہاز کو گھسیٹا گیا،بحری جہاز کے ہیڈ پر 3 مضبوط رسے باندھے گئےتھے،جہاز کو کل چینل تک منتقل کیا جائے گا۔

وزارت ساحلی امور کے مشیر محمود مولوی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ جہاز گہرے سمندر میں آچکا ہے،جہاز کو تحویل میں لیا جائے گا اور کراچی کی بندرگاہ پر رکھا جائے گا، ایم ایم ڈی جہاز کو تکنیکی لحاظ سے موزوں ہونے کے بعد روانگی کی اجازت دی جائے گی ۔

محمود مولوی نے کہا ہے کہ اس سے قبل یہاں پھنسنے والے جہاز کاٹ کر نکالے گئے، یہ پہلا جہاز ہے جس باحفاظت نکالا گیا، آپریشن کے تمام اخراجات جہاز کا مالک برداشت کرے گا۔

ساحل سے جہاز نکالنے والی سی میکس کمپنی کے نمائندے عارف شیخ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، لو واٹر کے باعث مشکلات رہیں،ہمارے عملے اور ٹگ بوٹس سمیت پوری ٹیم نے شاندار کام کیا۔

جہاز کو کے پی ٹی کی برتھ پر لےجایا جائے گا، کے پی ٹی کی برتھ پر جہاز کا انسپیکشن ہوگا،اگر باہر کی کوئی کمپنی کام کرتی تو دو ملین ڈالر خرچ ہوتے،باہر کی کمپنی ساحل پر گہری کھدائی کرتی،پاکستانی کمپنی ہونے کی حیثیت سے غیر ملکی کمپنی کے مقابلے میں ایک چوتھائی لاگت میں آپریشن مکمل کیا گیا۔

یاد رہے کہ ہونگ ٹونگ نامی بحری جہاز بیجنگ سے استنبول جارہاتھا۔ بحری جہاز 21جولائی کو عملہ تبدیل کرنے کراچی پہنچااور ساحل پر پھنس گیا۔

karachi

Ship

sea view