Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے جینز پہننے پر پابندی عائد

اسلام آباد :وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے جینز ...
شائع 07 ستمبر 2021 01:46pm

اسلام آباد :وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے جینز پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ لاگو کردئیے گئے،اس حوالے سے وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کےمطابق ،خواتین اساتذہ کے جینزاورٹائٹس پہننےجبکہ مرداساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہوگی،تاہم پردہ کرنیوالی خواتین اساتذہ کو اسکارف اور حجاب پہننے کی اجازت ہوگی۔

وفاقی نظامت تعلیمات کا کہنا ہے کہ خواتین اساتذہ سینڈل ،اسنیکر پہننے کی اجازت جبکہ سلیپر کی اجازت نہیں جبکہ مرد اساتذہ کوسردیوں میں گرم چاد ر پہننے کی اجازت نہیں، اساتذہ سویٹر، کوٹ اور جرسی پہنے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مرد اساتذہ شلوارقمیض کے ساتھ ویسکوٹ پہنیں جبکہ اساتذہ کلاس میں ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہنیں۔

وفاقی نظامت تعلیمات نے متعلقہ ایجوکیشن افسران کو ڈریس کوڈ پرعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

اسلام آباد