Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بچّے نے ترک صدر طیب اردوان کو غصہ چڑھا دیا

یہ دلچسپ واقعہ ترکی کے صوبہ ریزے میں پیش آیا، جہاں ایک نئی ...
شائع 07 ستمبر 2021 03:00pm

یہ دلچسپ واقعہ ترکی کے صوبہ ریزے میں پیش آیا، جہاں ایک نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب تقریب میں طیب اردوان اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

4 ستمبر 2021 کو روئٹرز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر پہلی قطار میں چھ بچے تھے، جبکہ ان کے پیچھے ترک صدر اور دیگر اہلکار دائیں سے بائیں قطار بنا کر کھڑے تھے۔

ترک صدر اور بچوں سمیت سب نے ہاتھوں میں چھوٹی چھوٹی کینچیاں پکڑ رکھی تھیں۔ فیتہ کاٹنے کی تیاریاں ابھی جاری تھیں کہ ایک بچے نے مڑ کر طیب اردوان کی طرف دیکھا۔

دیگر شرکا ابھی تیاری کر ہی رہے تھے کہ بچے نے فیتہ کاٹ دیا۔ طیب اردوان بھی ایک ہاتھ نے مائیک تھامے اسی بچے کے عقب میں موجود تھے۔ بچے نے فیتہ کاٹا اور اس کے دونوں سرے ہاتھوں سے تھام لیے۔

طیب اردگان نے پہلے حیرانی سے منظر دیکھا، پھر بچے سر پر آہستہ سے مار کر اپنی خفگی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد افتتاح کو منصوبہ بندی کے مطابق مکمل کرنے کے لئے نیا فیتہ لگایا گیا۔

ویڈیو دیکھیں:

Recep Tayyip Erdogan

Viral Video

inauguration