Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'بولی وڈ پیار اور ہمدردی سے عاری "زہریلی" جگہ ہے'

بولی وُڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت عرف "پنگا گرل" نے ایک بار...
شائع 07 ستمبر 2021 01:00pm

بولی وُڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت عرف "پنگا گرل" نے ایک بار پھر بولی وڈ انڈسٹری پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایسی جگہ قرار دیا ہے جہاں پیار اور ہمدردی نہیں ہے۔

انڈین اخبار "دی انڈین ایکسپریس" کے مطابق یوٹیوب چینل "ٹرائیڈ اینڈ ریفیوزڈ پروڈکشنز" سے بات کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ انڈسٹری ایک زہریلی جگہ ہے۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ ’مقامی سنیما کی نسبت ہندی فلمز میں چونکہ ہم سب ممبئی چلے گئے ہیں وہاں بہت زیادہ تنوع ہے اور ہمیشہ پریشانی بھی رہتی ہے۔ ہر کوئی دوسرے کو نیچا دکھانا چاہتا ہے جو کہ بالکل بھی معاون نہیں ہے۔ یہ ایسی زہریلی جگہ بن چکی ہے جہاں کوئی دوسرے کے لیے خوش نہیں ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ایسی جگہ جہاں کوئی پیار، ہمدردی، دوستی، تعاون کا احساس ہی نہ ہو آپ صرف تصور ہی کر سکتے ہیں کہ وہ جگہ کتنی زہریلی ہو سکتی ہے۔‘

کنگنا رناوت ان دنوں اپنی آنے والی نئی فلم "تھالے وی" کی پروموشن میں مصروف ہیں جو انڈین ریاست تامل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جے للتا کی بائیوپک یعنی ان کے زندگی اور حالات و واقعات پر مبنی ہوگی۔

Bollywood

Kangana Ranaut