مصری اداکارہ کا دورانِ شوٹنگ ہراساں کیے جانے کا انکشاف
نوجوان مصری فنکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک سیریز فلمانے کے دوران ہراساں کیا گیا تھا.
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارہ مروا العزلی نے اتوار کو ایک ٹاک شو میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا اداکاری بہت تھکا دینے والا پیشہ ہے.
نوجوان اداکارہ نے کہا وہ سیریز 'سِول وار' کے ایک سین جس میں ان کے سوتیلے والد انہیں ہراساں کرتے ہیں، فلمانے کے دوران زور زور سے رونے لگیں کیوں کہ انہیں ہراسگی کا وہ واقعہ یاد آگیا تھا جو انکے ساتھ پیش آیا تھا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایک سیریز کی شوٹنگ کے دوران ایک ساؤنڈ ٹیکنیشین نے انہیں ہراساں کیا اور جائے وقوع پر ایک جھگڑا کھڑا ہوگیا.
انہوں نے کہا کہ وہ اس شخص تک تو نہیں پہنچ سکیں لیکن وہ اس وقت خؤف سے خوب روئیں.
ماورا کا کہنا تھا جب ایک لڑکی کو ہراساں کیا جاتا ہے تو وہ تذلیل محسوس کرتی ہے اور اُسے لگتا ہے کہ وہ انسان نہیں ہے. جو ہماری انسانیت کے لئے ایک تکلیف دہ احساس ہے.
Comments are closed on this story.