Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز آوٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے ...
شائع 06 ستمبر 2021 12:07pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

سرفراز احمد اسکواڈ سے آؤٹ، اعظم خان نے ٹیم میں جگہ بنا لی۔ آصف علی اور خوشدل شاہ کی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی ہو گئی۔پندرہ رکنی اسکواڈ میں 5 بیٹسمین، 2 وکٹ کیپرز،4آل راؤنڈرز اور 4 فاسٹ باؤلرز شامل ہیں۔

اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان اور آصف علی شامل ہیں۔اعظم خان، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود بھی شامل ہیں

ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو رکھا گیا ہے۔ یہی ٹیم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کے ناموں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس نہیں تھی لیکن ان کے تجربے کو دیکھا گیا۔ جو بہتر آپشن تھی اس کو اسکواڈ میں رکھا ہے۔ کسی کو ڈراپ کرنا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان اور سرفراز کو پہلے بھی موقع دیتے رہے ہیں۔ دو سے تین پرفارمنس پر کسی کو جج نہیں کیا جاسکتا۔ ملٹی ٹاسکنگ کھلاڑیوں کو فوقیت دی گئی ہے۔ ہماری ٹیم میں کوئی کمی نہیں ہے لیکن ورلڈ کپ کا دباو کھلاڑیوں پر رہے گا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیں گی۔

اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی اور 13 اور 14 اکتوبر کو راولپنڈی میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 17 اکتوبر سے یو اے ای میں ہوگا۔

ICC

T20 World Cup

Pakistani Squad