Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

'جوہری معاہدے پر مذاکرات کے دوران مغربی ممالک کا دباؤ قبول نہیں کریں گے'

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کہتے ہیں مذاکرات کے دوران مغربی ممالک...
شائع 05 ستمبر 2021 09:31pm

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کہتے ہیں مذاکرات کے دوران مغربی ممالک کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر عالمی برادری سے بات چیت کےلئے تیار ہے۔ جوہری معاہدے پر بات چیت اپنی جگہ لیکن کسی صورت مغربی ممالک کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کےلئے نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں۔

ابراہیم رئیسی نے کہا افغانستان میں عوام کی منتخب کردہ حکومت کی حمایت کریں گے۔

Iran's President

Nuclear Deal