Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان کو تنہا چھوڑنے سے عدم استحکام پیدا ہوگا، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ...
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2021 02:11pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کا افغانستان میں کوئی کردار تھا نہ ہے،پاکستان افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑسکتا،افغانستان کو تنہا چھوڑنے سے عدم استحکام پید ا ہوگا،دنیا کے فائدے میں یہی ہے کہ تمام افغانوں کو برابر کی اہمیت دی جائے اور افغانستان کی پوری طرح مدد کی جائے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں جبکہ افغانستان میں عدم استحکام سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوتا ہے اس لے کابل سے غیر ملکی انخلاء میں بھرپور مدد کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان سے مہاجرین پاکستان کی طرف آتے ہیں تو اس کے اثرات ہم پر مرتب ہوتے ہیں، بھارت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں ہے جبکہ بھارت سید علی گیلانی کے جنازے سے بھی ڈر رہا ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں قیادت کیلئے ٹاس ہو رہا ہے جبکہ مسلم لیگ ن میں لڑائی جھگڑا جاری ہے، کسی بھی مسئلے پر اپوزیشن نے سنجیدہ گفتگو نہیں کی۔

فواد چوہدری نےمزید کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ٹوٹ چکی ہے اور ن لیگ میں اپنی لڑائی جاری ہے،اپوزیشن کو ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دی تھی لیکن جواب نہیں ملا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی بھی مسئلے پر اپوزیشن کی کوئی رائے نہیں ہے،بلاول بھٹو ،مریم نوازاور فضل الرحمان سب چوں چوں کا مربہ ہیں۔

بھارتی رویئے سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے موقع ملنے پر افغان سرزمین کو پاکستان کخلا ف استعمال کیا،بھارت کو افغانستان میں توجہ کی کیا ضرورت ہے ؟

وزیراطلاعات شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں تمام گروپوں کی نمائندہ حکومت سے استحکام آئے گا اور افغانستان کو الگ چھوڑنے سے عدم استحکام پیدا ہو گا۔

fawad chaudhry

Information Minister

اسلام آباد