Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مودی حکومت آر ایس ایس اور نازی نظریے سے متاثر ہے، وزیرعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کشمیری حریت رہنماءسید علی...
شائع 05 ستمبر 2021 11:24am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کشمیری حریت رہنماءسید علی گیلانی کی میت چھیننے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت آر ایس ایس اور نازی نظریے سے متاثرہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی میت چھننے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 92سالہ سید علی گیلانی کی میت چھیننا اور پھر ان کے اہلخانہ کیخلاف مقدمات کا اندراج بھارتی فاشزم کی شرمناک مثال ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر کے سب سے قابل احترام اور اصول پسند رہنما تھے ،بھارت کے ان اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مودی حکومت آر ایس ایس اور نازی نظریے سے متاثرہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

Syed Ali Gilani

condemns

Modi Govt

Funeral