Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'میری وجہ سے اس کو فلموں میں کام ملنا شروع ہوا۔۔۔'

بولی وڈ اسٹار جیکی شروف عرف "دادا" نے سلمان خان سے متعلق انکشاف...
شائع 05 ستمبر 2021 01:30pm

بولی وڈ اسٹار جیکی شروف عرف "دادا" نے سلمان خان سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ میں نے اپنے ڈائریکٹرز کو اس کی تصاویر دکھائیں تو اُسے فلموں میں کردار ملنے لگے۔

خیال رہے کہ جیکی شروف اور سلمان خان حالیہ فلم "رادھے:دا موسٹ وانٹڈ بھائی" میں ایک ساتھ دکھائی دیے ہیں۔

اس سے قبل بھی یہ دونوں فلم "کیوں کی"، "ویر"، "بھارت" اور "بندھن" جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں دونوں اچھے دوست سمجھے جاتے ہیں، جبکہ جیکی شروف کا تو یہاں تک ماننا ہے کہ ان کی وجہ سے سلمان خان کو فلموں میں کردار ملنے لگے تھے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جیکی شروف کا کہنا تھا کہ میں نے اس نوجوان (سلمان خان) کو اس وقت دیکھا تھا جب وہ 17 برس کا تھا، چونکہ ان کے والد کے بہترین کہانی نویس تھے، تو وہ بھی اس وقت شوبز سے آشنا ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سنجے دت اور میں اس نوجوان کو اکثر دیکھا کرتے تھے کہ کس طرح کے اسٹائل کو وہ استعمال کرتا ہے اور کس خوبصورتی کے ساتھ وہ اسٹائل دیتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی اس نے ماڈلنگ بھی شروع کی۔

جیکی شروف کا کہنا تھا کہ میں نے سلمان خان کی تصویر اس وقت دیکھی تھی جب میں ان کے والد کے ساتھ کام کر رہا تھا، اور میں نے یہ تصاویر اپنے ڈائریکٹرز کو دکھائیں تو انہیں فلموں میں کام ملنے لگا۔

جیکی نے کہا کہ میں نے اس کی تصاویر دیکھ کر اس میں اداکاروں والی صلاحیتیں پائیں اور اس بات کا اندازہ اس وقت بھی ہوا جب میں نے اسے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر مجھے ڈائیلاگ سکھاتے ہوئے سنا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے اس وقت نہیں معلوم تھا کہ یہ نوجوان آگے جاکر ایک دن اتنا بڑا سپر اسٹار بن جائے گا۔

Salman Khan

Bollywood