Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حریم شاہ اسپتال منتقل۔۔۔

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی اسپتال میں داخل ہونے...
شائع 05 ستمبر 2021 11:19am

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی اسپتال میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی پے۔

ٹک ٹاک کے بعد اب انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لیے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے مریضوں والا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اُن کے ہاتھ میں ڈرپ لگ رہی ہے۔

اس کے ساتھ ہی حریم شاہ کے ہاتھ میں پٹی بھی بندھی ہوئی ہے جس سے واضح ہورہا ہے کہ اُن کی طبیعت ناساز ہے۔

حریم شاہ نے یہ ویڈیو بغیر کیپشن کے پوسٹ کی ہے جسے اب تک کئی صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں، اس حوالے سے حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔

Viral Video

Hareem Shah