پاک بحریہ نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی نغمہ جاری کر دیا
اسلام آباد:پاک بحریہ نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی نغمہ "دل خوش ہوا"جاری کر دیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر خصوصی نغمہ "دل خوش ہوا" جاری کر دیا ۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کا یہ نغمہ وطن کے جانثاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
پاک بحریہ نے یوم ِدفاع پاکستان کے موقعے پر جاری ہونے والے خصوصی نغمے ''دِل خوش ہوا'' ریلیز کر دیا۔ پاک بحریہ کا یہ نغمہ وطن کے جانثاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے ۔#DilKhushHuwa #DefenceDay #AtifAslam https://t.co/vde8uJYNjn
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) September 5, 2021
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نغمے میں یونیفارم سے جڑے فرض اور قرض کے احساسِ ذمہ داری اور شہادت کے لازوال جذبے کی بہترین عکاسی کی گئی ہے، یہ نغمہ تین یاروں کی کہانی ہے جو جوڑے تو آہن بن گئے اور پھر شہادت بھی انیںن جدا نہ کر سکی۔
ترجمان پاک بحریہ نے مزید کہا کہ اس نغمے کا یہ پیغام کہ فرض کی راہ میں شہادت سفر کا اختتام نہیں بلکہ پاسبانی کے نئے سفر کا آغاز ہے۔
Comments are closed on this story.