Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ بھر کے اسکولوں میں کل سے ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی :محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے اسکولوں میں کل سےویکسی...
شائع 05 ستمبر 2021 10:10am

کراچی :محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے اسکولوں میں کل سےویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شا ہ کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری اسکولز اکبر لغاری اور سیکرٹری کالج خالد حیدر شاہ سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں پیر سے اسکولوں میں ویکسی نیشن مہم شروع کرنے، نجی اسکولز کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لینے، انسپیکشن کیلئے ٹیمیں تشکیل دینے، ڈیٹا بیس مکمل کرکے مکینزم بنانے اور اساتذہ کی تنخواہ بھی معلوم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسی نیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے، اسکول کھلے رکھنے کیلئے ہمیں بھی 9ویں سے 12ویں تک طلبا کی ویکسی نیشن کرنا ہوگی، والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لےہ جائیں گے۔

سردار شاہ نے کہا کہ نجی اسکولوں کو سندھ حکومت کی جانب سے مزدور کی مقررہ کردہ تنخواہ کے مطابق تنخواہ دینا ہوگی، اسی طرح تمام اسکولز کو 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینی ہوگی۔

صوبائی وزیرتعلیم نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق نجی تعلیمی اداروں میں سندھی لازمی ہے جس پر عملدرآمد کرنا ہوگا جبکہ نجی اسکولوں کے اساتذہ کو سندھی پڑھانے کی تربیت لینگویج اتھارٹی دے گی۔

karachi

Sindh Education Minister

sardar shah