Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے سے تاجر اور صنعتکار پریشان

ڈالر کی اونچی اڑان سے پریشان تاجر اور صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ...
شائع 04 ستمبر 2021 01:34pm
کاروبار

ڈالر کی اونچی اڑان سے پریشان تاجر اور صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے سے مقامی صنعت کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہورہا ہے۔ جو مہنگائی میں اضافے اور عوام کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر میاں طارق مصباح کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے ایکسپورٹرز ضرور خوش ہیں، مگر امپورٹڈ خام مال استعمال کرنے والی مقامی صنعت بری طرح متاثر ہے، حکومت کو اس کا نوٹس لینا چاہئیے۔

ایل سی سی آئی کے نائب صدر طاہر جاوید چوہدری کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے سے حکومت پر قرضوں کا بوجھ بھی بڑھ رہا ہے۔ جس سے ملکی معیشت پر اثرات سمیت خمیازہ عام آدمی کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

رواں سال مارچ سے اگست تک ڈالر کی قدر میں تقریباً 16روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

bullion rates

ڈالر