Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان میں ہیلی کاپٹر سے لٹکے شخص کی حقیقت

گزشتہ دنوں افغانستان میں پرواز کرتے ہیلی کاپٹر سے لٹکے ایک شخص...
شائع 04 ستمبر 2021 10:55am
افغانستان میں یہ تاثر عام ہے کہ طالبان ایک بار پھر نوے کی دھائی کی طرز پرسخت گیر طرز حکمرانی پر چل رہے ہیں (تصویر: اسکرین گریب)
افغانستان میں یہ تاثر عام ہے کہ طالبان ایک بار پھر نوے کی دھائی کی طرز پرسخت گیر طرز حکمرانی پر چل رہے ہیں (تصویر: اسکرین گریب)

گزشتہ دنوں افغانستان میں پرواز کرتے ہیلی کاپٹر سے لٹکے ایک شخص کے ویڈیو کلپ نے دُنیا میں ہلچل مچا دی تھی۔ کچھ لوگوں نے ہیلی کاپٹر سے لٹکے شخص کو "لاش" قرار دیا۔

یہ فوٹیج جب سوشل میڈیا پر پھیلی تو بہت سے افغان شہریوں نے طرح طرح کے سوالات اٹھائے کہ آخر طالبان ایک شخص کو اڑتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ساتھ لٹکا کر کیا کرنا چاہتے ہیں۔

بعض لوگوں نے اسے طالبان کے ہاتھوں "مجرموں" کو پھانسی دینے کے سابقہ واقعات کا تسلسل قرار دیا۔

تاہم اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر سے لٹکے شخص کی ویڈیو قندھار کی ہے۔ اسے ایک کثیر منزلہ عمارت کی چھت پر طالبان کا جھنڈا گاڑھنے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ساتھ لٹکا کر لے جایا گیا۔ یہ کوئی پھانسی کا کیس نہیں۔

تاہم اس واقعے کا ایک علیحدہ ویڈیو کلپ میں واضح طور پر اس شخص کو زندہ دیکھا جاسکتا ہے جو ہوا میں اشارے بھی کررہا ہے۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری طرف افغانستان میں یہ تاثر عام ہے کہ طالبان ایک بار پھر نوے کی دھائی کی طرز پرسخت گیر طرز حکمرانی پر چل رہے ہیں اور وہ معمولی خلاف ورزی پر بھی لوگوں کو موت جیسی کڑی سزائیں دینے کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔

Viral Video