Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم کھڑی ہے، آرمی چیف

وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید...
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2021 10:13am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی یکطرفہ غیرقانونی اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر عبدالقیوم نیاز کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم کھڑی ہے۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاک فوج کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

آرمی چیف نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی حق خودارادیت کے لیے بے لوث جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

Army Chief General Qamar Javed Bajwa

PM Azad Kashmir