Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کے مشیر کے بچوں کی پراسرار طور پر حالت غیر

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کی پراسرار...
شائع 04 ستمبر 2021 09:00am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر جمشید اقبال چیمہ کے بچوں کی پراسرار طور پر حالت غیر ہوگئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے زراعت فوڈ سیکیورٹی جمشید اقبال چیمہ کے خاندانی ذرائع کے مطابق بچوں کی حالت غیر ہونے پر دو بیٹوں کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بچوں کے معدے کو واش کردیا ہے جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے گھر کے پانچ ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے۔

SAPM