Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا کی 6ریاستوں میں بارش اور طوفان سے ہلاکتیں 48 ہوگئیں

واشنگٹن :امریکا کی 6ریاستوں میں بارش اور طوفان کے باعث مختلف...
شائع 27 مئ 2024 10:18am

واشنگٹن :امریکا کی 6ریاستوں میں بارش اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 48 ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاستوں نیویارک، نیو جرسی، میری لینڈ، پنسلوینیا، فلے ڈلفیا اور کنیکٹی کٹ میں طوفان اور بارش نے زبردست تباہی پھیلا دی،جس سے نظام زندگی شدید متاثر ہوگیا جبکہ مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد48 ہوگئی۔

مذکورہ 6ریاستوں میں لاکھوں عوام بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ سیکڑ وں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ادھر نیویارک میں سب وے اسٹیشن اور ہوائی اڈہ ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے، سڑکیں دریا بن گئیں۔

نیویارک کے سب وے اسٹیشن بند کردیئے گئے اور شہر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔

Rain

Washington

America

Storm