Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ہندوستانی مسلمانوں کے کچھ طبقوں کاطالبان کی واپسی پر جشن مناناکم خطرناک نہیں'

سینئر بولی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ کہتےہیں طالبان کا افغانستان...
شائع 02 ستمبر 2021 07:05pm

سینئر بولی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ کہتےہیں طالبان کا افغانستان میں دوبارہ حکومت پالینا دنیا بھر کےلئےفکرکا باعث ہے، ہندوستانی مسلمانوں کے کچھ طبقوں کا ان کی واپسی پر جشن منانا اس سے کم خطرناک نہیں ہے۔

لیجنڈ اداکار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج ہندوستانی مسلمانوں کو خود سے پوچھنا چاہیئے کہ اسے اپنے مذہب میں اصلاح اور جدّت پسندی چاہیئے یا پچھلی صدیوں کے وحشی پن کا اقدار؟

انہوں نے مزید کہا میں ہندوستانی مسلمان ہوں اور جیسا کہ مرزا غالب ایک عرصہ پہلے فرما گئے ہیں ' میرا رشتہ اللہ میاں سے بے حد بےتکلف ہے، مجھے سیاسی مذہب کی کوئی ضرورت نہیں۔'

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہندوستانی اسلام ہمشہ دنیا بھر کے اسلام سے مختلف رہا ہے اور خدا وہ وقت نہ لائے کہ وہ اتنا بدل جائے کہ ہم اُسے پہچان بھی نہ سکیں۔

واضح رہےطالبان کی جانب سےگزشتہ ماہ کی 15 تاریخ کو کابل پر قبضہ کیے جانے کے بعدسے عالمی برادری افغانستان میں حقوقِ انسانی بالخصوص خواتین کے حقوق کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہے۔

Bollywood

Islam

Taliban