Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پچھلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پچھلے ادوار میں...
شائع 02 ستمبر 2021 02:17pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پچھلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا،صنعتوں کو سہولتیں دیئے بغیر ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہو سکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، جس کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیالکوٹ کھاریا ں موٹروے اہم منصوبہ ہے،ملک میں صنعتوں کی ضرورت ہے اور صنعتوں کے بغیر ملکی ترقی کی رفتار سست رہتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے چھوٹے اور درمیانی صنعتوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں،سڑکیں، اسکولز اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز استعمال کے جاتے ہیں لیکن صنعتوں کو سہولتیں دیئے بغیر ملکی دولت میں اضافہ نہیں ہو سکتا۔

عمران خان نے کہا کہ اس علاقے میں ہم بڑے پیمانے پر صنعتیں لگا سکتے ہیں اور موٹروے بھی اسی روٹ پر بننا چاہیئے تھا،سوات موٹروے کے ذریعے عید کے دنوں میں 27 لاکھ گاڑیاں گئیں،ہمیں سوچنا ہو گا کہ ہم ان موٹرویز سے کس طر ح ریونیو حاصل کرسکتے ہیں،پہلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزیدکہا کہ ملک میں سیاحت کا شعبہ بڑا اور اہم ہے جبکہ موٹرویز سے سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ حاصل ہو گا،ڈالرز بڑھانے کیلئے صنعتوں اور سیاحت پر توجہ دینی ہو گی۔

موٹروے سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سوات سے دیر اور دیر سے چترال اور گلگت موٹروے بہترین منصوبہ ثابت ہو گا۔ عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے اہم منصوبہ ہے اور زیادہ آبادی کی وجہ سے اس علاقے کی اہمیت زیادہ ہے، جب تک ملکی آمدنی میں اضافہ نہیں ہو گا ہم قرضے نہیں اتار سکتے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے،پہلے ادوار میں بنائی گئی موٹرویز سے ملک کو زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔

pm imran khan

اسلام آباد

inauguration