Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر معمولی موسم کے باوجود تربیلا ڈیم بھرگیا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی موسم کے...
شائع 02 ستمبر 2021 11:01am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غیرمعمولی موسم کے باوجود تربیلا ڈیم بھرگیا، ڈیم کا بھرجانا زراعت اور ہائیڈل بجلی بنانے کیلئے اچھا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ الحمداللہ رواں سال غیر معمولی موسم کے باوجود گزشتہ روز تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا ۔

وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ تربیلا ڈیم کا بھر جانا زراعت اور ہائیڈل بجلی بنانے کیلئے اچھا شگون ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین واٹر ریگولیشن پر واپڈا اور ارسا کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

ٹویٹر

social media

Tarbela Dam