Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسٹاگرام استعمال کرنے کے لیے نئی شرط عائد

انسٹاگرام کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ...
شائع 02 ستمبر 2021 11:00am
سائنس
فائل فوٹو
فائل فوٹو

انسٹاگرام کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس پلیٹ فارم کو محفوظ بنانے کے لیے اب تاریخ پیدائش کی ضرورت ہوگی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انسٹاگرام نے کہا ہے کہ یہ اقدام نوجوانوں کے لیے پلیٹ فارم کو محفوظ بنانے کے لیے ہے۔

انسٹاگرام نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ معلومات کا استعمال اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کرے گی کہ صحیح گروپ کے افراد کو صحیح تجربات فراہم کیے جائیں۔

گذشتہ مہینے انسٹاگرام نے کہا تھا کہ 16 سال سے کم عمر صارفین جب اس پلیٹ فارم پر آئیں گے تو وہ ان کے اکاؤنٹس کو خودکار طریقے سے پرائیویٹ کر دے گا۔

انسٹاگرام نے کہا ہے کہ جب صارفین انسٹاگرام کھولیں گے تو ان سے ان کی تاریخ پیدائش کے بارے میں پوچھا جائے گا اور اگر کوئی صارف اپنی تاریخ پیدائش نہیں دیتا تو اس کو نوٹیفیکیشز بھیجے جائیں گے۔

انسٹاگرام کے مطابق ایپلی کیشن کا استعمال جاری رکھنے کے لیے صارفین سے تاریخ پیدائش دینے کے بارے میں بھی کہا جائے گا۔

یہ تبدیلیاں انسٹاگرام کے ان صارفین کو متاثر کریں گی جنہوں نے پہلے ایپلی کیشن میں اپنی تاریخ پیدائش کا اندراج نہیں کیا۔

انسٹاگرام نے مزید کہا کہ وہ اس سے آگاہ ہے کہ کچھ صارفین غلط تاریخ پیدائش کا اندراج کر سکتے ہیں لیکن اس مسئلے کے حل کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

Instagram