Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سید علی گیلانی کے انتقال پر وزیر اعظم عمران خان کا اظہارِ افسوس

مقبوضہ کشمیر کے سینئر حریت رہنما سیّد علی گیلانی کے انتقال پر...
شائع 02 ستمبر 2021 12:18am

مقبوضہ کشمیر کے سینئر حریت رہنما سیّد علی گیلانی کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنماء سیّد علی گیلانی کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا.انہوں نے اپنی تمام زندگی کشمیر کی آزادی اور ان کے حقوق کے لیے صرف کی۔ انہوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے نظر بندی اور تشدد کا بھی سامنا کیا، اور ہمیشہ پر عزم رہے۔

وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ بطورِ پاکستان ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے الفاظ ’ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے‘ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے سیّد علی گیلانی کے انتقال پر ایک روزہ سرکاری سوگ اور قومی جھنڈا سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا.

pm imran khan

IOK