Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی انتقال کرگئے

مقبوضہ کشمیر کے سینیئر حریت رہنماء سید علی گیلانی انتقال ...
شائع 02 ستمبر 2021 12:11am

مقبوضہ کشمیر کے سینیئر حریت رہنماء سید علی گیلانی انتقال کرگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 92 سالہ کشمیری رہنماء سید علی گیلانی کا انتقال یکم ستمبر کی شام سری نگر میں ہوا۔ سید علی گیلانی طویل عرصے سے بیمار تھے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان کی رحلت کی تصدیق خاندان کے ایک فرد نے کی ہے جبکہ حالیہ کئی برسوں سے بھارتی فوج نے انہیں گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے مقامی افراد کے حوالے سے بتایا ہے کہ علی گیلانی کی وفات کے بعد قابض بھارتی فوج نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی ہے۔

بھارتی فوج نے سید علی گیلانی کے گھر کی طرف جانے والے راستوں پر رکاوٹیں اور خار دار تاریں نصب کردی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وادی میں ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر کرفیو نافذ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

IOK