Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نائیجیریا: بوکو حرام کے حملے میں 16 افراد ہلاک

نائیجیریا میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 16 افراد ہلاک...
شائع 01 ستمبر 2021 10:21pm

نائیجیریا میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق بوکو حرام نے بورنو صوبے کے ایک دیہات پر حملہ کر دیا۔ جس کےنتیجے میں ایک فوجی اور ایک ریسکیو رضاکار سمیت16 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

نائیجیریا میں گزشتہ 20 سالوں کے دوران بوکو حرام کے حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس دہشتگرد تنظِم نے 2015 سے اب تک سرحدی ممالک کیمرون،چاڈ اور نائیجر میں بھی حملے کیے ہیں۔

terrorist attack

Nigeria