Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ہالینڈ کی وزیر خارجہ آج اسلام آباد پہنچ رہی ہیں

ہالینڈ کی وزیر خارجہ سِگرڈ کاغ آج اسلام آباد پہنچ رہی ہیں. دورہ...
شائع 01 ستمبر 2021 05:59pm

ہالینڈ کی وزیر خارجہ سِگرڈ کاغ آج اسلام آباد پہنچ رہی ہیں. دورہ پاکستان کے موقع پر وہ افغانستان میں ابھرتی صورتحال پر پاکستانی قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گی۔

ہالینڈ کی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔

افغانستان میں حالیہ پیشرفت کے تناظر میں پاکستان اور ہالینڈ قریبی رابطے میں ہیں۔ پاکستان سفارتی اور دیگر عملے کے افغانستان سے انخلاء کی کوششوں میں ہالینڈ کو مکمل سہولت فراہم کررہا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور ہالینڈ کے قریبی اور گہرے تعلقات ہیں۔ہالینڈ یورپی یونین میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، پاکستان میں ہالینڈ کی متعدد کمپنیاں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔

ریڈیو پاکستان

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi