Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیل اسٹین نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈربن:جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے...
شائع 01 ستمبر 2021 10:41am

ڈربن:جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ڈیل اسٹین نے کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں کیا۔

ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ دُنیا بھر میں کورونا کی صورتحال اور ڈھلتی عمر کے سبب وہ کرکٹ سے مکمل کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں۔

ڈیل اسٹین نےمزید کہا کہ کورونا کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر رہی ہیں اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ اب کھیل میں اُن کے لیے لطف نہیں رہا اور جب لطف نہیں رہا تو پھر اُن کیلئے کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

ڈیل اسٹین نے کہا کہ اُن کے کیریئر کے دوران جنہوں نے اُن کی مدد کی اور تعاون کیا وہ ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس میں اُن کی فیملی، ٹیم کے کھلاڑی، اُن کے دوست اور صحافی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 38 سالہ ڈیل اسٹین نے 93 ٹیسٹ میچوں میں 439 وکٹیں حاصل کیں جو جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی ہے۔

اُنہوں نے 125 ون ڈے میچز میں 196 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 47 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 64 شکار کےن۔

ڈیل اسٹین نے 2019 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی اور کہا تھا کہ وہ مختصر طرز کی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں تاہم اب وہ ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔

Fast Bowler

South Africa

Retirement

Dale Steyn

INTERNATIONAL CRICKET