Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرول کی قیمت میں 1.50 روپے فی لیٹر کمی

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے50پیسےفی لٹر کمی کردی۔...
شائع 31 اگست 2021 06:05pm
کاروبار

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے50پیسےفی لٹر کمی کردی۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول،ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے فی لیٹرکمی گئی ہے۔جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 118روپے30پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 115روپے 03پیسے اور مٹی کے تیل 86 روپے 80پیسے ہوگئی۔

لائیٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت ایک روپے کمی کے بعد 84روپے77پیسے ہوگئی۔

Notification

Finance Ministry

petroleum prices