Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج کا شہداء، غازیوں اور اُن سے جڑے تمام رشتوں کو سلام

راولپنڈی :پاک فوج کی جانب سے شہداء، غازیوں اور اُن سے جُڑے تمام...
شائع 31 اگست 2021 01:08pm

راولپنڈی :پاک فوج کی جانب سے شہداء، غازیوں اور اُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام پیش کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے مختصر دورانئے کی ویڈیوز جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسی سلسلے کے تحت ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج اپنے ایک ٹویٹ میں پانچویں مختصر دورانئے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پانچویں ویڈیو میں شہداء کے والدین کے بلند عزم اور جذبہ کی عکاسی کی گئی ہے جس میں شہداء کے والدین کا پہاڑوں جیسا حوصلہ اور وطن سے لازوال محبت دکھائی گئی ہے ۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ والد ایک بیٹے کی شہادت کے بعد دوسرے کو بھی قوم کی خدمت کیلئے بھیجنے کو تیار ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے شہیدوں کے والدین کے جذبے کو سلام پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے قوم کے ان محافظوں سے وابستہ سبھی رشتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے پاکستان ہمارا فخر ہیں۔

DG ISPR

family

martyred