Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرفراز احمد خاتون صحافی سے الجھ پڑے

سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے شوہر کی پاستہ بناتے ہوئے...
شائع 31 اگست 2021 01:00pm
تصویر بزریعہ آئی سی سی کرکٹ
تصویر بزریعہ آئی سی سی کرکٹ

سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے شوہر کی پاستہ بناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تو ساتھی کھلاڑیوں نے دلچسپ تبصرے شروع کردیے۔

شاداب خان کے لکھا، 'بھابھی آنے ساتھ ہی ہمارے کپتان کو کام پر لگا دیا۔'

حسن علی نے ویڈیو پر سرفراز سے ازراہِ مذاق کہا کہ ’کپتان یہ والا ٹیلنٹ آپ نے ہمیں نہیں بتایا۔‘

آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی حسن علی کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ’اگلی چائے کپتان سے بنوانی ہے۔‘

حسن علی اور شاداب خان کے ان کمنٹس پر خاتون صحافی عالیہ رشید نے ازراہِ مذاق لکھا کہ ’او بھائی ہاتھ ہلکا رکھو، پانی پلانے پر آسمان ٹوٹ پڑا تھا، اب چائے بھی بنواؤ گے۔‘

ان کا اشارہ گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران سامنے آنے والی ان تصویروں کی جانب تھا جن میں سرفراز احمد اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو پانی پلاتے نظر آرہے ہیں، ان تصویروں کو بعد حلقوں کی جانب سے غیر ضروری طور پر اچھالا بھی گیا تھا۔

سابق کپتان نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’بات کیا ہورہی ہے اور آپ کیا بات کررہی ہیں، پہلی بات تو آپ کو اس گفتگو میں آنا ہی نہیں چاہیے تھا، یہ کرکٹ نہیں چل رہی ہے، اپنی رائے کرکٹ پر رکھیں تو زیادہ بہتر ہوگا، آپ زیادہ پرسنل نہ ہوں۔‘

خاتون صحافی نے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے لکھا کہ ’سیفی میں تو بس مزاق کررہی تھی‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’سیفی بہت اچھا انسان ہے، کبھی کبھی ہمیں بھی برداشت کرلینا چاہیے۔‘

بعدازاں سرفراز احمد نے ساتھی کرکٹرز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’حاضر جناب آپ کو ایک دم کڑک چائے ملے گی۔‘

Viral Video

Hasan Ali

Sarfaraz Ahmed

shadab khan