Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز اور بلاول نے انتخابی اصلاحات کا ایک لفظ نہیں پڑھا،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ...
شائع 31 اگست 2021 10:58am

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے انتخابی اصلاحات کا ایک لفظ نہیں پڑھا،انہیں پتہ ہی نہیں کہ انتخابی اصلاحات میں تجاویز ہیں کیا،یہ حکومت سے مخالفت کیلئے شیطان سے بھی اتحاد کرلیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے انتخابی اصلاحات اورپی ایم ڈی اے کا ایک لفظ نہیں پڑھا،نہ ہی انہیں کوئی پتہ ہے کہ تجاویز ہیں کیا۔

فوادچوہدری نے مزیدکہا کہ ہمارے ہاں اپوزیشن کا ایک ہی رول ہے کہ حکومت کے مخالف شیطان سے بھی اتحاد ہوجائے توکرنا ہے، ایسے لوگ پاکستان کی قیادت کےخواہشمند ہیں جن کےاپنے فیصلے بھی اور لوگ کرتے ہیں۔

fawad chaudhry

Shehbaz Sharif

Information Minister

اسلام آباد

Bilawal Bhutto Zardari