Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، پاک فوج کا ایک سپاہی شہید

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے...
شائع 31 اگست 2021 09:32am

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہو گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر )کے مطابق دھماکا آسمان منزا کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا جس میں 25 سالہ سپاہی واجد شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی واجد کا تعلق خیبرپختون خوا کے ضلع کرک سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعےمیں ملوث دہشتگردوں کوپکڑنے کیلئے سیکیورٹی فورسزکی جانب سے علاقے کا محاصرہ کیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں فرار کی کوشش کرنے والا ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہو گیا۔

ISPR

security forces

South Wazirstan

Explosion