Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو خیرباد کہنے کا عندیہ دے دیا

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد...
شائع 31 اگست 2021 09:18am

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کو خیرباد کہنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ شاید آئندہ پی ایس ایل میرا آخری پی ایس ایل ہو۔

میڈیا سے گفتگو میں بوم بوم شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اپنے فینز کی وجہ سے ابھی تک کرکٹ کھیل رہا ہوں، مجھے ابھی بھی کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے لیکن ببل سسٹم جب سے آیا ہے کرکٹ کھیلنا کم کر دی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کا ببل میں رہ کر کرکٹ کھیلنا بہت مشکل ہے، شاید یہ پی ایس ایل میرا آخری ہو۔

سابق کپتان نے کہا کہ خواہش ہے اگلا پی ایس ایل کوئٹہ کی جانب سے کھیلوں، ملتان کی طرف سے اجازت ملی تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلوں گا۔

شاہد آفریدی نے مزیدکہا کہ افغانستان میں کرکٹ ختم نہیں ہوئی، طالبان اس بارمثبت سوچ کے ساتھ آئے ہیں جو خوش آئند ہے۔

karachi

Shahid Afridi