Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوادچوہدری کا شہبازشریف کو سیاست چھوڑ کر وکلاء کے ساتھ وقت گزارنے کا مشورہ

اسلام آباد :وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ...
شائع 30 اگست 2021 02:28pm

اسلام آباد :وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کو سیاست چھوڑ کر وکلاء کے ساتھ وقت گزارنے کا مشورہ دے دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سیاست چھوڑ دیں اور وکلا ء کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں ،شہباز شریف کیخلاف مضبوط کیسز ہیں اور لگتا نہیں وہ زیادہ عرصہ تقریریں کرسکیں گے۔

فوادچوہدری نے کہا کہ شہباز شریف نوازشریف کو مشورہ دیں کہ وہ پاکستان آ کر مقدمات کا سامنا کریں۔ لندن میں بیٹھے لوگوں کو کتنی فکر ہے ہمیں پتہ ہے۔

وزیراطلاعات نے مزیدکہا کہ شہباز شریف عالمی طاقتوں کی خوشنودی چاہتے ہیں اس لیے افغانستان پر ایک لفظ بھی نہیں کہا،شہباز شریف نے مزار قائد پر مضحکہ خیز پریس کانفرنس کی۔

Shehbaz Sharif

Information Minister

اسلام آباد

Fawad Chaudhary