Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی اور حیدر آباد کے ریسٹورنٹس میں انڈورڈائننگ پر پابندی برقرار

کراچی :سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز حکم نامے پر وضاحت جاری...
شائع 30 اگست 2021 02:08pm

کراچی :سندھ حکومت نے کورونا ایس او پیز حکم نامے پر وضاحت جاری کردی ، جس کے تحت کراچی اور حیدر آباد کے ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن اور ایس او پیز نافذ کررکھی ہیں جس کے تحت ریسٹورنٹس میں انڈور دائنننگ پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے محکمہ داخلہ نے کراچی اور حیدرآباد میں برقرار رکھی ہے۔

محکمہ داخلہ نے فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 10 بجے تک اجازت ہوتی جب کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 50 فیصد آؤٹ ڈور اور انڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے نئے نوٹیفکیشن کےذ ریعے گزشتہ احکامات میں مذکورہ ترمیم کی، جو تاحکم ثانی جاری رہیں گے۔

SOPS

coronavirus

restaurants

karachi

sindh govt

Hyderabad

indoor dining