Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

اسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے نیا سفری ہدایت نامہ...
اپ ڈیٹ 30 اگست 2021 01:53pm

اسلام آباد:سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس کے تحت کیٹگری سی ممالک کے مسافروں پر عائد سفری پابندی میں 30ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے کیٹگری سی میں بنگلہ دیش ایران عراق نیپال ساؤتھ افریقہ سمیت 15 ملکوں کا تاحال شامل رکھنے کا فیصلہ ہے۔

سی اے اے نے بتایا ہے کہ سی کیٹگری ممالک کے مسافروں کو پاکستان آمد کیلئے خصوصی اجازت نامہ درکار ہو گا، کیٹگری اے اور بی سے پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔

سی اے اے نے مزید بتایا ہے کہ مسافروں کو پاکستان پہنچے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہو گا،عارضی سفری پابندیوں میں 30 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

CAA

اسلام آباد

Flights