Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج کا مسلح افواج کے غازیوں اور شہداء کو خراج تحسین

راولپنڈی:پاک فوج کا مسلح افواج کے غازیوں اورشہداءکوخراج تحسین...
شائع 30 اگست 2021 01:26pm

راولپنڈی:پاک فوج کا مسلح افواج کے غازیوں اورشہداءکوخراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاک فوج کی جانب سے یوم دفاع و شہدا کے حوالے سے مختصر دورانئے کی ویڈیوز کا سلسلہ جاری ہے ، ویڈیوز میں شہدا، غازیوں اور ان اہلخانہ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابرافتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چوتھی مختصر دورانئے کی ویڈیو جاری کر دی، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے مسلح افواج کے غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

چوتھی ویڈیوبارڈرپرتعینات غازیوں کےخوشی کی اطلاع پرجذبات سےمتعلق ہے کہ اہلخانہ کس طرح اپنی خوشیاں غازیوں تک پہنچاتے ہیں ، جبکہ غازیوں کےجذبات اور بےمول لمحات کو ویڈیو میں بیان کیا گیا ہے۔

ان محافظوں سے وابستہ سبھی رشتوں کو سلام ، شہدا ، غازیوں اوران سے جڑے ہوئے تمام رشتوں کو سلام

گذشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے تیسری مختصر دورانئے کی ویڈیو میں شہدا،غازیوں اورانکی فیملیز کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا اور پیغام میں لکھا جس خاندان کا بیٹا، شوہر یا والد شہید ہوتا ہے، وہ کبھی حوصلہ نہیں ہارتا۔

شہدا،غازیوں اوران سے جڑے تمام رشتوں کو سلام ، ان محافظوں سے وابستہ سبھی رشتوں کو سلام،شہدائے پاکستان ہمارا فَخر۔

DG ISPR

Major General

Babar Iftikhar

martyred